کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
22فروری سے 25مارچ تک کھیلے جانے والے ایونٹ میں مجموعی طو رپر 34میچز کھیلے جائیں گے ۔

دو پلے آف میچز لاہور میں اور فائنل میچ کراچی میں کیھلا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ ہر ٹیم دوسری ٹیم کے خلاف 2 میچز کھیلے گی اور ٹاپ چار ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

پی سی بی کی طرف سے جاری کردی شیڈول کے مطابقافتتاحی روز22فروری کو پشاور زلمی او رملتان سلطانز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی اور 23فروری کو دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں کراچی کنگزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ملتان سلطانز اورلاہور قلندرز ،

24 فروری کو بھی دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز اور لاہور قلندر ز ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی ،

25فروری کو ملتان سلطانزاوراسلام آباد یونائیٹڈ ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی جبکہ 26فرور ی کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز مد مقابل ہونگے یہ تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے ۔

28فروری کو اسلام آبادیونائیٹڈاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ،یکم مارچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی، 2مارچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ،3مارچ ملتان سلطانزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،پشاور زلمی اور لاہور قلندرز جبکہ 4مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی اوریہ تمام مقابلے شارجہ میں ہوں گے۔6مارچ کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز،7مارچ کو ملتان سلطانزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،8مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز،کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ،9مارچ کو ملتان سلطانز اور لاہورقلندرز ،پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ،10 مارچ کوملتان سلطانز اور کراچی کنگز،پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ11مارچ کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی اور یہ مقابلے دبئی میں منعقد ہوں گے ۔

13مارچ کو ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ،14مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز،15مارچ کو پشاو رزلمی اور کراچی کنگز،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ،16مارچ کو پشاور زلمی اور لاہور قلندرز ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی یہ مقابلے شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔پلے آف مرحلے میں 18مارچ کو کوالیفائر ٹیم Iاور کوالیفائر ٹیم IIکے درمیان دبئی میں مقابلہ ہو گا ۔20مارچ کو ایلیمینٹر 1میں ٹیم تھری اور ٹیم فورلاہور میں مد مقابل ہونگی ،21مارچ کو ایلیمینٹر II میں ایلیمنٹینر Iکی ونر ٹیم اورکوالیفائر کی رنر اپ ٹیم کے درمیان لاہو رمیں مقابلہ ہوگا جبکہ پی ایس ایل تھری کا فائنل 25مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *