اپنے دوست کو متاثر کرنے کے لئے لڑکی نے ایسا کام کر دیا کہ جان کر آپ حیران ہو جائیں گے

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ لڑکی بیری اینجی اپنے دوست کو پسند کرتی ہے جسے متاثر کرنے کے لیے بیری اینجی نے چہرے کی 30 سے زائد بار پلاسٹک سرجری کرالی۔

بیری اینجی کا کہنا ہے کہ اس نے پہلی بار پلاسٹک سرجری اس وقت کرائی جب وہ 17 برس کی تھی۔ باقی لڑکیوں کی طرح وہ بھی مغربی ماڈلز کی مانند حسین نظر آنا چاہتی تھی.

ایک دن اس نے بیوٹی سینٹر کی جانب سے اسٹوڈنٹس پیکیج کی پیشکش دیکھی جس میں سرجری کے لیے 3 انجکشن خاصی کم قیمت پر لگائے جا رہے تھے جس کا فوری فائدہ اُٹھاتے ہوئے اس نے سرجری کروانا شروع کردی۔ بیری اینجی نے کہا کہ ہربار سرجری کروانے کے بعد وہ خود کو پہلے سے زیادہ حسین محسوس کرتی تھی لیکن اس کے باوجود اس کا دوست اس کو ناپسند کرتااور بار بار ناپسندیدہ لڑکی ہونے کا طعنہ دیتا.

جس کے بعد بوائے فرینڈ کو راغب کرنے کی غرض سےاس نے 6 ماہ کے دوران پلکوں، ناک اور پیشانی سمیت چہرے کی 30 سے زائد مختلف سرجریز کرائیں لیکن بیری اینجی کو بعد میں اندازہ ہوا کہ وہ کسی دوسرے کو خوش کرنے کے چکر میں پلاسٹک سرجری کی لت کا شکار ہو چکی ہے۔ بیری اینجی کا مزید یہ کہنا تھا کہ اگر میرا بوائے فرینڈ صرف ایک بار ہی اتنا کہہ دیتا کہ میں خوبصورت ہوں تو یہ سب کچھ نہ کرتی لیکن اب مجھے اپنے اس فیصلے پر بہت افسوس ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *