نواز شریف کی حکومت کس کے کہنے پر آ ئی،2013 کے الیکشن میں کیا کچھ طے شدہ تھا معروف صحافی کے حیران کن انکشاف

2013 کا الیکشن پہلے سے طے شدہ تھا 2014 کے دھرنے میں شہباز شریف کا استعفیٰ تیار تھا معروف صحافی نے بڑے انکشافات کردئے تفصیلات کے مطابق شہور صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام لائیو ود شاہد مسعود میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2013 کے دھرنے میں شہباز شریف کا استعفیٰ تیار کر لیا تھا۔نواز شریف نے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ شہباز شریف استعفیٰ دیں گے لیکن چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری نواز شریف کو ہٹانا چاہتے تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت پنجاب حکومت بہت زیادہ مشکل میں ہے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی انکشاف کیا کہ 2013 کا الیکشن پہلے سے طے شدہ تھا۔اور اس بات پر انھیں کوئی بھی چیلنج نہیں کر سکتا۔انہوں نے کیا کہ سب کچھ پہلے سے طے تھا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہو گی اور باقی سب کچھ بھی طے تھا پھر عمران خان کے گرنے کی وجہ سے معاملات آگے بڑھے۔انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن پہلے سے طے شدہ تھا۔اور اسٹیبلشمنٹ بھی انہیں اس بات پر چیلنج نہیں کر سکتی۔اور وہ اس بات پر خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت واشنگٹن کے کہنے پر آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *