سرفراز نے نوجوانوں کے لئے بڑا اعلان کر دیا

کراچی والے کرکٹ ٹورنامنٹ اورکے سی سی اے زون 6 میں سخی حسن جیمخانہ کے کاکا کرکٹ گراؤنڈ کی افتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ نوجوان نسل کو موبائل و دیگر لغویات سے بچانے کے لیے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے ، پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد خوش آئند ہے، شہریوں کوطویل مدت کے بعد اچھی تفریح میسر آئے گی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ میں کاکا گراؤنڈ پر بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے گراؤنڈ پر اکیڈمی بناکرنئے ٹیلنٹ کوسامنے لانے میں اپنا کردار ادا کروں گا، انھوں نے کہاکہ نئے کھلاڑیوں کواپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مناسب مواقع میسرآجائیں تووہ عمدہ کارکردگی پیش کرسکتے ہیں، میں نے بھی اپنے کیریئرکا آغاز اسی میدان سے کیا تھا، کراچی میں بے انتہا ٹیلنٹ ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کراچی والے کرکٹ ٹورنامنٹ بھی پہلے ایونٹ کی طرح کامیاب ہو گا اور مقامی کرکٹرز کو پرفارمنس پیش کرنے کے مواقع ملیں گے. اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے،اس سے نئی نسل کو اپنی اہلیت کے اظہار کے مواقع ملتے ہیں۔

میئرکراچی وسیم اختر نے کہنا ہے کہ نوجوان نسل کواچھا ماحول دینا چاہتے ہیں،.قومی کپتان سرفراز احمد کو اکیڈمی کے لیے گراؤنڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے جیسے ہونہار کھلاڑیوں کوسامنے لاسکیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *