نیویارک میں بم دھماکہ کرنے والا کون تھا اور کس سے متاثر تھا،جان کر آپ دنگ رہ جائی گے

گزشتہ روز نیویارک کے مرکزی بس اڈے ‘پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل’ اور ‘ٹائمز اسکوائر’ کے سب وے اسٹیشنز کو آپس میں ملانے والی لائن میں پائپ بم دھماکے کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوئے تھے۔نیویارک پولیس نے پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل کے زیر زمین اسٹیشن میں ہونے والے پائپ بم دھماکے سے متعلق تفصیلات جاری کردی ہیں جس میں گرفتار حملہ آور کی شناخت 27 سالہ عقائداللہ کے نام سے ہوئی جس کا تعلق بنگلادیش سے ہے جو 2011میں ویزا لے کر امریکا آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 7 سال سے امریکا میں مقیم ملزم کے پاس ٹیکسی چلانے کا لائسنس بھی ہے اور وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر ہے۔ ملزم نے دیسی ساختہ ڈیوائس کے ذریعے پائپ دھماکا کیا جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں جاری امریکی کارروائیوں کا بدلہ لینا تھا جب کہ ملزم نے اکیلے اس پوری کارروائی کو انجام دیا.جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ مطابق عقائداللہ داعش سے متاثر ہوکر انٹرنیٹ کے ذریعے شدت پسندی کی جانب راغب ہوا اور’ اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف کارروائیوں کے جواب میں حملہ کیا۔واضح رہے کہ ملزم نے دیسی ساختہ ڈیوائس کے ذریعے پائپ دھماکا کیا جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں جاری امریکی کارروائیوں کا بدلہ لینا تھا جب کہ ملزم نے اکیلے اس پوری کارروائی کو انجام دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *