مشہور کرکٹر نے اپنے ملک کا نام روشن کر دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں تیسری ڈبل سنچری جڑتے ہوئے ریکارڈ بنا دیا۔ سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں روہت شرما 153 گیندوں پر 13 چوکوں اور 12 چھکوں کی مدد سے 208 رنز بنا دے.

روہت شرما نے پہلے 100 رنز 115 گیندوں پر مکمل کیے جب کہ اس کے بعد انہوں نے اپنا گیئر تبدیل کرتے ہوئے صرف 36 گیندوں پر اگلے 100 رنز بنا دے۔ میچ کے آخری 10 اوورز میں 147 رنز بنے اور بھارت نے مقررہ اوورز میں4 وکٹ پر 392 رنز بنائے۔

ون ڈے انٹرنیشنلز میں روہت شرما کی یہ ریکارڈ تیسری ڈبل سنچری ہے. اس سے پہلے ون ڈے کی تاریخ میں اب تک 7 ڈبل سنچریز بنی ہیں جن میں سے 3 روہت شرما اور باقی 4 دیگر بیٹسمینوں کی ہیں۔ روہت شرما نے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری 2013ء میں آسٹریلیا کیخلاف بنائی تھی۔ 2014ئمیں بھارتی بلے باز نے سری لنکا کیخلاف ہی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ یعنی 264 رنز کا انفرادی سکور بنایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *