انسان نے طاقت کا ایسامظاہرہ دیکھایا کہ سب حیران رہ گئے

ہزاروں برس سے انسان گھوڑے پر سواری کرتا آیا ہے لیکن یوکرائن کے پاور لفٹر نے جانوروں (گھوڑے) کو خود پر سوار کرکے یہ روایت توڑدی ۔ اس سے پہلے وہ خود پر سے ٹرک گزارنے سمیت متعدد کرتب دکھاچکے ہیں جن میں لوہے کی سلاخوں کو موڑنا اور لکڑی پر ہاتھ سے کیل ٹھونکنا بھی شامل ہیں جبکہ گھوڑوں کو اٹھانے کا سلسلہ انہوں نے حال ہی میں شروع کیا ہے اور اب انہیں یوکرائن کا قوی ترین انسان کہا جاتا ہے۔

ایک بالغ گھوڑے کو ہوش کی حالت میں اٹھانا خود کو نقصان پہنچانے کے برابر ہے کیونکہ معمولی غلطی سے گھوڑا بدک سکتا ہے یا پھر توازن خراب ہونے سے گھوڑے سمیت خود اٹھانے والا بھی گرسکتا ہے۔ اسی لیے گھوڑے کو خود پر سوار کرانے کی ان کی ویڈیو اور تصاویر بہت مشہور ہورہی ہے اور انہیں پسند بھی کیا جا رہا ہے.

وکی پیڈیا پر ان کے پیج پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ اب تک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 63 اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں اور 38 سالہ دمیترو اپنے کرتبوں کے علاوہ یوکرائن کی آزادی کے لیے بھی سرگرم ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں طاقت کے مظاہروں کے لیے بہت کم وقت ملتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *