بچوں کے دودھ ” لیکٹالس ” پر پابندی عائد کردی گئی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا حیران کن انکشاف

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے مطابق بچوں کے معروف دودھ ” لیکٹالس” میں سالمولینا وائرس کا انکشاف ہوا ہے جس وجہ سے صوبے بھر میں اس دودھ پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور مارکیٹ میں موجود لیکٹالس برانڈ فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

نورالامین مینگل نے بتایا ہے کہ سالمولینا وائرس سے بچوں میں اسہال، قے اور معدے کے شدید درد کی بیماریاں ہوتی ہیں. لیکٹالس دودھ کے استعمال سے فرانس میں متعدد بچوں کے متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں تاہم لیکٹالس بنانے والی کمپنی نے متاثر ہونے والے ممالک سے اسٹاک واپس منگوانا شروع کر دیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ یہ کاروائیاں لاہور ، سیالکوٹ، راولپنڈی، جہلم، سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کی گئی ہیں اور پابندی کے بعد لیکٹالس فروخت کرنے والے اسٹورز سے اسٹاک کو ہٹایا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں لیکٹالس کے بچوں پر اثرات کے حوالے سروے رپورٹ مکمل ہونے تک فروخت پر پابندی عائد ہے اور سروے رپورٹ کی روشنی میں مزید فروخت کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ جبکہ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ رواں دسمبر میں لیکٹالس پینے سے اب تک 26 شیر خوار بچے سالمولینا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اس انکشاف کے بعد کمپنی نے پاکستان سمیت برطانیہ، چین، بنگلادیش اور سوڈان سے مذکورہ دودھ کا اسٹاک واپس منگوا لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *