شاہد آفریدی نے ٹی 10 لیگ میں دھوم مچا دی

پختونز کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹی 10 لیگ کے دوسرے میچ میں مخالف مراٹھاز کی ایک ساتھ تین وکٹیں گرا کر ہیٹرک کر لی ہے اور ٹی ٹین لیگ میں وکٹوں کی ہیٹرک کرنے والے پہلے باولر بن گئے ہیں ۔

شاہد آفریدی کی ٹیم پختونز نے ویندر سہواگ کی ٹیم مراٹھاز کو25رنز سے شکست دید ی ہے ۔ پختونز کی جانب سے دیئے گئے 122رنز کے ہدف ملا. وریندر سہواگ کی ٹیم مراٹھاز مقررہ 10اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر96رنز بنائے.

جس میں ہیلز 57رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ول جون نے 11رنز بنائے تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوپایا ۔سہواگ کی ٹیم کو سب سے زیادہ نقصان شاہد آفریدی نے ہیٹرک کر کے پہنچایا انہو ںنے براوو ، روسوو اور سہواگ کو آوٹ کیا ۔

اس سے قبل مراٹھاز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پختونز نے مقررہ 10اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 121رنز بنائے جس میں فخر زمان 45رنز کے ساتھ سر فہرست رہے ،ڈوسن 44کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ان کے علاو ہ شاہد آفریدی صرف 10رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ نجیب اللہ نے 9سکور بنائے ۔اوپننگ پر آنے والے احمد شہزاد 5اور سمتھ صفر پر ہی پولین لوٹ گئے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *