جمائما خان صرف 24سال کی لڑکی تھی جب…عمران خان کی بات نے سب کو حیران کر دیا

جمائما خان صرف 24سال کی لڑکی تھی،شریف خاندان نے جمائما کو اتنا تنگ کیا کہ وہ چھپتی پھرتی تھی،تحریک انصاف کے اوکاڑہ میں جلسہ عام میں عمران کان اورجمائما کی دوبارہ شادی کے حوالے سے شیخ رشید کی جانب سے دئیے گئے مشورے پر عمران خان نے بھی لبکشائی کر دی۔ اوکاڑہ میں جلسے کے دورا عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید نے جمائما سے دوبارہ شادی کا مشورہ دیا۔ جمائما خان کے ساتھ شریف خاندان نے پہلے ہی بڑا برا سلوک کیا۔ عمران خان نے انتہائی غصے میں کہا کہ جمائما خان مسلمان ہو کر پاکستان آئی لیکن شریف خاندان اور ان کے وفادار لوگوں نے اس بے چاری کو یہودی قرار دے دیا۔

عمران خان نے جمائما خان کو بار بار بے چاری کرہتے ہوئے کہا کہ جمائما خان صرف 24سال کی لڑکی تھی اور اس پر جھوٹا مقدمہ کر دیا۔ شریف خاندان نے جمائما کو اتنا تنگ کیا کہ وہ چھپتی پھرتی تھی۔ نواز شریف شرم کرو، اس جھوٹے کیس کی وجہ سے جمائما کا دل دکھا ہوا تھا، اس وجہ سے ساڑھے تیرہ سال بعد بھی پرانے کاغذات ڈھونڈے ۔ شیخ رشید نے اعلان کیا کہ راولپنڈی کے جلسے میں خود جمائما کو لائوں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *