ورلڈ بینک زرعی ترقی کی لیےکتنا قرض دینے جا رہا ہے

ورلڈ بینک زرعی ترقی کیلیے 30 کروڑ ڈالر قرض دے گا. ورلڈ بینک کی طرف سے فراہم کردہ مذکورہ مالی وسائل حکومت پنجاب کے وسیع تر پروگرام کا حصہ ہوں گے جس کا مقصد صوبے میں زرعی شعبے کی زبردست صلاحیتوں کو سرخیز زمینوں اور وسیع تر نظام آبپاشی سے بہتر طریقے سے مربوط بنانا ہے۔

یہ پروگرام صوبے کے کاشت کاروں کی کم آمدن کے ساتھ صارفین کے لیے غیرمعیاری خوراک کی مہنگی دستیابی کے معاملے سے نمٹے گا، یہ صورتحال بڑی حد تک ان زرعی پالیسیوں کا نتیجہ ہے جو گزشتہ 50 سال سے چل رہی ہیں، ان میں غیرموثر وناقض بھاری سبسڈیز اور محدود فوائد اور پانی کے ضائع کا باعث بننے والے حکومتی اخراجات شامل ہیں۔

حکومت پنجاب کی کسانوں کو قدر افزا فصلیں اگانے اور ان کی آمدنیوں میں نمایاں اضافے کرنے کے مقصد سے مدد کے لیے پرعزم ہیں. مذکورہ پروگرام سے ملازمتوں کے 3 لاکھ 50 ہزار مواقع پیدا ہوں گے اور 17 لاکھ افراد غربت سے نکل آئیں گے .

ورلڈ بینک کی حمایت سے چلنے والا اسٹرینجتھننگ مارکیٹس فار ایگریکلچر اینڈ رورل ٹرانسفارمیشن (سمارٹ) پروجیکٹ آئندہ 5 سال کے دوران زراعت اور لائیواسٹاک کی پیداوار کے لیے درکار اصلاحات، ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف زرعی لچک میں بہتری اور صوبے میں زرعی کاروبار کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا. یہ صنفی امتیاز میں کمی لا کر خواتین اور نوجوانوں کے لیے مواقع میں بھی اضافہ کرے گا۔

پروجیکٹ کے ذریعے سالانہ 55ارب (52کروڑڈالر) کی موجودہ غیرموثر وناقص سبسڈیز کو چھوٹے کاشت کاروں، زرعی تحقیق، کاشت کاروں کی تربیت کے لیے سمارٹ ان پٹ سبسڈیز میں منتقل کرنے کے ساتھ ہائی ویلیو اور کلائمٹ اسمارٹ زراعت کو سپورٹ فراہم کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ منصوبہ زرعی پانی کے انتظام کو مستحکم کرنے کے ذریعے زرعی پیداوار کی پائیداریت میں بہتری لائے گا اور زیرزمین پانی میں کمی کے مسئلے سے نمٹنے میں بھی معاون ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *