بھارت کا پاکستان پر بڑا وار

بھارت نے پاکستانی گندم کی سب سے بڑی مارکیٹ افغانستان پر قبضہ کرلیا ہے. تفصیلات کے مطابق بھارت سے 15 ہزار ٹن گندم کی کھیپ افغانستان پہنچ گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ افغانستان نے مزید گندم درآمد کرنے کے لئے بھارت کو گرین سگنل بھی دے دیا ہے جس سے پاکستان کو بڑا جھٹکا لگا ہے.

پاکستان کے پاس اس وقت پنجاب میں58 لاکھ ٹن، سندھ میں 17 لاکھ ٹن، کے پی کے میں ساڑھے 3 لاکھ ٹن ، بلوچستان ایک لاکھ ٹن اور پاسکو کے پاس گندم کے 18 لاکھ ٹن ذخائر موجود ہیں۔ آئندہ برس بھی پاکستان کے پاس 55 سے 60 لاکھ ٹن گندم کا کیری فارورڈ سٹاک ہوگا ۔

پاکستان افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں میں اپنی کئی دہائیاں پرانی منڈیا ں کھو رہا ہے . تفصیلات کے مطابق زمینی راستوں سے گندم کی ایکسپورٹ پر پچھلے 10 ماہ سے پابندی عائد ہے ، عالمی منڈی میں گندم کی قیمتیں 120 سے 180 ڈالر فی ٹن ہیں جبکہ پاکستانی گندم کا ریٹ 310 ڈالر فی ٹن ہے اس لئے پاکستان انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنی گندم فروخت نہیں کر پا رہا۔

بھارت سے 15 ہزار ٹن گندم کی کھیپ افغانستان پہنچ گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ افغانستان نے مزید گندم درآمد کرنے کے لئے بھارت کو گرین سگنل بھی دے دیا ہے جس سے پاکستان کو بڑا جھٹکا لگا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *