الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے جواب طلب کر لیا

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے جواب طلب کر لیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی کو مبینہ طور پر ملنے والی غیرملکی فنڈنگ سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کے کیس میں نوازشریف ٗآصف زرداری اور بلاول بھٹو سے جواب طلب کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے مسلم لیگ (ن) اورپیپلز پارٹی کے خلافمبینہ غیرملکی فنڈنگ سے متعلق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارفرخ حبیب اوران کے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ٗ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایڈوکیٹ جہانگیر جدون نے وکالت نامہ جمع کرایا۔


درخواست گزارکے وکیل نے موقف پیش کیا کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ کے 2013 اور2015 کے اثاثوں کی تفصیل نامکمل ہے ٗدونوں جماعتوں کوامریکا اوربرطانیہ سے فنڈنگ کے شواہد بھی موجود ہیں۔چیف الیکشن کمشنرنے پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسارکیا کہ پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کا ہمیشہ سے الیکشن کمیشن کا اختیارتھا، کیا اب آپ ہمارا اختیار مانتے ہیں؟ پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب میں کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کا اختیارمانتے ہیں۔ سماعت کے دوران رکن الیکشن کمیشن ممبرارشاد قیصر نے درخواست گزارسے استفسارکیا کہ آپ نے فارن فنڈنگ پردودرخواستیں جمع کرائی ہیں، کیا آپ سیکشن 15 کے تحت درخواستیں دائر کرا سکتے ہیں۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کو نوٹس جاری کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *