پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے شاندار سہولت کا اعلان کردیا

پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے ایسی شاندار سہولت کا اعلان کردیا کہ آپ بھی سعودیہ جانے کیلئے کسی اور ائیر لائن کے بجائے قومی ائیر لائن کو ہی ترجیح دیں گے.جی ہاں اب عمرہ زائرین جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے پروازوں میں ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کی سہولت سے بھی استفادہ کر سکیں گے.اور جہاں انہیں بزنس کلاس کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔.تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے عمرہ زائرین کے لیے پروازوں میں ایگزیکٹیو اکانومی کلاس متعارف کرا دی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق عمرہ زائرین جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے پروازوں میں ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔ایگزیکٹیو اکانومی کلاس میں زائرین، بزنس کلاس کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے، جہاں انہیں بزنس کلاس کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق زائرین 5 کلو اضافی سامان بھی ساتھ لے کر جا سکیں گے۔پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے پاکستان سے اپنی شیڈول پروازوں کے علاوہ اضافی عمرہ پروازیں چلانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اگلے 2 ہفتوں کے دوران 4 اضافی پروازیں کراچی، 3 اسلام آباد، 2 لاہور اور ایک اضافی پرواز ملتان سے بھی چلائی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *