منھاج القران کے زیر انتظام 20سالانہ محفل نعت کا انعقاد

سرکار دوعالم صلی آللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے پہلے انسان ایک پستگی اور جہالت کی زندگی گزار رہا تھا۔آپ کی آمد کے ساتھ ہی دنیا سے اندھیر چھٹ گئے۔۔۔حضرت علامہ محمد مسعود شاگرد خاص ڈاکٹر طاہر القادری فاضل و سکالر۔

کوریا کے شہر انچھن میں منھاج القران کے زیر انتظام 20سالانہ محفل نعت کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں کوریا بھر سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ ؤآلہ وسلم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔اور ثناء خوان مصطفی ٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بارگاہ میں نعتوں کے گلدستے پیش کیے ۔ہال موجود شرکاء نے ثناء خوان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ اآلہ وسلم کے انداز نعت خوانی اور سوز کی کیفیت میں گنبد خضراء کا نظارا کرانے پر سبحان اللہ ماشاءاللہ کی صدائیں ہال میں گونجتی رہی ۔ثناء خوانی کے دوران ہی ہال میں رقت انگیز اور روحانی کیفیت کے مناظر نے شرکاء کے دلوں کے ساتھ ساتھ آنکھوں کو بھی عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور چاہت میں نم دیکھا گیا۔نقابت کے فرائض حافظ طاہر قادری ناظم اعلی ہھاینگ اسلامک سینٹر نے انجام دیے ۔حافظ طاہر صاحب نے اپنی نقابت کے دوران شرکاء ذہین دل اور اعضاء کو گرماہی رکھا اور شرکاء چوکو چابند محفل کے دوران روحانیت کو لوٹتے رہے ۔کوریا کہ عظیم سکالر علامہ رضا قادری نے مختصر مگر حیران کو کن خطاب سے شرکاء سے خوب ماشاءاللہ سبحان اللہ کی داد حاصل کی اپ نے اپنے خطاب میں فرمایا منھاج القران نے ہمیشہ فرقا وراریت سے پاک محبت اور امن کا درس دیا ہے۔ہمارا مشن دنیا کو پیغام دینا اسلامی نقطہ نظر سے ہے ناکہ فقی نقطہ نظر سے ہم گوشہ اے دورد والے ہے ۔اور سرکار دو عالم کی تعلیمات کو اجاگر کرنا ہی ہمارا مشن ہے۔خصوصی خطاب کے لیے پاکستان سے تشریف لائے ہوئے عظیم سکالر حضرت علامہ محمد مسعود قادری فاضل منھاج انٹرنیشنل اور شاگرد خاص حضرت ڈاکٹر علامہ طاہر القادری مدظلعہ عالی نے شرکاء اور منھاج القران انٹرنینشل کوریا کی انتظامیہ کو بہترین پروگرام آرگنائز کرنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ عظیم اور گراں قدر ہے اپ لوگ جنہھوں نے دیار غیر میں بھی عشق سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع روشن کی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا اس سے زیادہ گھمگیر اندھیرے کاہنات پر چھاے ہوئے تھے آپ کی آمد کے بعد کفر ظلم اور جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے۔

انسان کو اشر المخلوقات کا درجہ حاصل ہوا ۔بیٹیوں کو زندہ درگور کیے جاتا تھا ۔حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے کاہنات کا نقشہ ہی بدل گیا ۔اور اپ کی آمد کا جھنڈے گاڑے گئے اور زمین سے لیکر عرش تک جشن آمد رسول منایا گیا۔فرشتے ٹولیوں کی صورت میں مبارک باد پیش کرنے اماں آمنہ کے گھر تشریف لارہے تھے۔اپ نے اپنے خطاب میں فرمایا آپ سب آپس میں محبت اور اخلاق کے ساتھ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ دین اسلام کی خدمت کریں ۔استقبالیہ و الودعی خطاب امیر منھاج القران ایشین کونسل محمد جمیل چوھدری نے کیا انہوں نے منھاج القران انٹرنیشنل کی جانب سے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور مالی و جانی تعاون کرنے پر احباب کا دل کی اتہہ گہرایئوں سے شکریہ ادا کیا ۔اور منھاج القران کی جانب سے مستحقین اور مشکلات میں گھیرے ہوئے مسلم ممالک کے اندر ویلیفر اور سماجی کاموں پر روشنی ڈالی اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ آج کی محفل کا ہر مہمان ہمارے لیے مہمان خاص ہٰیں۔

انہوں پاکستان بزنس ایسوی ایشن کوریا کے صدر و دیگر ممبران ایسوی ایشن اور پاکستانی کمیونیٹی کوریا کے عہداران کا بھی شکریہ ادا کیا ۔اور خصوصی طور میڈیا کوریج کے لیے آئے ہوئے پوٹھاہار لنک مساوات جاپان اور جہلم اپڈیٹس اور اپیل ٹی وی کو شکریہ ادا کیا ۔اور محفل کے اختتام میں دوردسلام پیش کیا گیا اور خصوصی دعا محمد جمیل چوھدری نے کروائی ۔اور شرکاء کے لیے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا ۔شرکاء نے بہترین انتظامات پر منھاج آلقران انٹرنیشنل کوریا کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *