ماہرین نے زخم کی گہرائی اور انفیکشن دکھانے والا آلہ متعارف کروا دیا

ذیابیطس کے مریضوں کے زخموں کو مندمل کرنے کےلیے پہلے اس کا انفیکشن دور کرنا ضروری ہوتا ہے مگر اس کے ٹیسٹ بہت وقت لیتے ہیں البتہ اب ماہرین نے ایسا آلہ تیار کیا ہے جس سے ہم جلد از جلد زخموں پر بیکٹیریا، وائرس اور انفیکشن کو آشکار کرکے ماہرین کو خبردار کردیتا ہے۔

’’مالکیولائٹ آئی ایکس‘‘ نامی اس آلے میں انفیکشن چمک دار روشنی (فلوریسنٹ لائٹ) میں دکھائی دیتا ہے مثلاً اگر کسی مریض کے زخم کے کنارے سرخ ہوں تو وہ ایسے بیکٹیریا کو ظاہر کرتے ہیں جن پر کسی جلد کا پیوند کارآمد ثابت نہیں ہوگا اور زخم اور خراب ہوجائے گا۔

مالیکولائٹ آئی ایکس کی ایک خوبی یہ ہے کہ زخم کی درست ترین پیمائش فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی گہرائی بھی بتا دیتا ہے، جلد کی پرتوں اور جراثیم سے خارج ہونے والی خاص قسم کی روشنی کی ویولینتھ (طول موج) سے مختلف جراثیم اور زخم کے حصوں کے درمیان امتیاز کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ کو شک ہے کہ اسپتال کا بستر یا جراحی کا کوئی آلہ جراثیم سے آلودہ ہے تو یہ آلہ اس کی بھی خبر دے سکتا ہے۔

یہ آلہ اندھیرے میں بہتر کام کرتا ہے کیونکہ کمرے کی روشنی اس کے نتائج پر اثرانداز ہوتی ہے۔ اس سے لی گئی تصاویر ایک خاص کیبل کے ذریعے کسی بھی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر منتقل کی جاسکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *