فیس بُک اپنے صارفین کے لیے حیرت انگیز فیچر متعارف کروانے میں پیش پیش

تیزی سے مقبول ہوتا ہوا فیس بک اپنے پلیٹ فارم پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کا دائرہ وسیع کررہا اور اس ضمن میں ایک نئے فیچر پر کام ہورہا جو فیس بک پر کہیں بھی آپ کا چہرہ اپ لوڈ ہونے پر آپ کو اطلاع کر دے گا۔اس ضمن میں چہرہ شناسی (فیشل ریکگنیشن) کےتین طاقتور الگورتھمز پہلے ہی پیش کیے جاچکے ہیں جن میں سے ایک خراب بصارت والے افراد کو بتائے گا کہ تصویر میں کیا کیا چیزیں موجود ہیں۔ دوسرے آپشن میں اگرکوئی آپ کی پروفائل تصویر چوری کرتا ہے یا اس پر کمنٹ کرتا ہے تو فیس بک آپ کو اس کے بارے میں بتائے گا۔

الگورتھم مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہوئے نوٹ کرتا ہے کہ جب کوئی آپ کی اپنی تصویر فیس بک پر کہیں بھی اپ لوڈ کرے تو وہ اس کی اطلاع آپ تک پہنچائے گا خواہ آپ کو ٹیگ کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہو یا نہ کیا گیا ہو۔ان میں سے پہلی سہولت بہت اچھی ہے جس کے ذریعے متاثرہ بینائی والے افراد بھی تصویر کے احوال سے واقف ہوسکیں گے جبکہ دوسرے آپشن کے ذریعے جعلی اکاؤنٹس اور لوگوں کو بدنام کرنے کی کوشش کا تدارک ہوگا۔ تیسرا آپشن آپ کی پرائیویسی برقرار رکھتے ہوئے آپ کی اجازت کے بغیر کہیں بھی تصویر کے استعمال نہیں کر سکے گا. اس فیچر سے خواتین کا بہت بھلا ہوگا جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *