انڈا بچوں کی نشوونما کے لیے کتنا مفید ہے آپ بھی جانیے

واشنگٹن یونیورسٹی میں موجود براؤن اسکول کی ماہر لورا لینوٹی کہتی ہیں کہ بچوں کو روزانہ ایک انڈا کھلایا جائے تو اس سے دماغ کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہےاور اس سے کولائن اور ڈی ایچ اے جیسے اہم غذائی اجزا کی ضرورت پوری ہوجاتی ہے.اس سے پہلے ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اگر بچوں کو روزانہ ایک انڈا کھلایا جائے تو اس سے ان کے قد چھوٹا ہونے کا رحجان کم ہوجاتا ہے۔ انہوں‌نے یہ بھی بتایا کہ ’انڈے میں فیٹی ایسڈز، پروٹین، کولائن، وٹامن اے اور بی 12، سیلینیئم اور دوسرے اہم اجزا ہوتے ہیں جو بچے کے دماغ پر اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایکواڈور میں ایسے 163 شیرخوار بچوں کا جائزہ لیا گیا جن کی عمریں 6 سے 9 ماہ کے درمیان تھیں۔ جن میں سے 80 بچوں کو چھ ماہ تک انڈا کھلایا گیا جبکہ دوسرے بچوں کو کچھ نہیں دیا گیا اس کے بعد وقفے وقفے سے ان کے خون کے ٹیسٹ لیے گئے اور ان میں وٹامن اور دیگر ضروری اجزا کا جائزہ لیا گیا.جن بچوں نے باقاعدگی سے انڈا کھایا ان کے خون میں ڈی ایچ اے اور کولائن کی مقدار انڈا نہ کھانے والے بچوں سے زیادہ تھی۔ یہ دونوں اجزا بچوں کی دماغی صحت اور دماغی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *