فیس بک کے اس فیچر نے واٹس ایپ اور اسکائپ کو پیچھے چھوڑ دیا

فیس بک نے جہاں اپنے صارفین کے لیے نئے فیچر متعارف کروائے ہیں وہاں‌ ہی فیس بک نے اس سال کے اختتام پر اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں اور کہا ہے کہ چیٹ ایپ پر 17 ارب سے زیادہ کالز کی گئیں، اس کے بعد فیس بک ویڈیو کال ایپ نے واٹس ایپ اور اسکائپ کو پیچھے چھوڑ دیا اور اسے 2017ء میں 17 ارب سے زائد افراد نے استعمال کیا اور اس سال فیس بک ویڈیو چیٹس کی تعداد 17 ارب سے بھی تجاوز کرگئی جو سال 2016ء کے مقابلے میں دگنی ہے۔ابھی مائیکرو سافٹ نے اسکائپ کے اعدادوشمار ظاہر نہیں کیے اور نہ ہی ایپل نے فیس ٹائم ویڈیوز کی تعداد بتائی ہے اسی وجہ سے فیس بک کے دعوے کو دوسرے پلیٹ فارم کے مقابلے پر پرکھا نہیں جاسکتا.

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ویڈیو چیٹ بٹن غلطی سے بھی دب جاتا ہے جس سے ویڈیو کال ہوجاتی ہے البتہ ان کالز کے باوجود بھی 17 ارب کا ہندسہ ایک معنی رکھتا ہے۔ فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر اظہار کے دیگر طریقے بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے 500 ارب ایموجی شیئر کیے گئے جن میں خوشی، غمی اور غصے کے اظہار کرنے والے چھوٹے کارٹون نما ایموجی استعمال کیے گئے اس کے علاوہ فیس بک کے صارفین نے 18 ارب جف اور اینی میٹڈ تصاویر شیئر کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *