کرسمس کے مو قع پر ماہرین نے ایسی ایجاد کردی کہ آپ جان کر حیران رہ جائیں گے

ماہرین نے ایسا کارڈ ایجاد کر دیا جس کی خوبیاں جان کر آپ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے اس کارڈ کو برطانیہ کی نیشنل فزیکل لیبارٹری (این پی ایل) کے ڈاکٹر ڈیوڈ کوکس نے سلیکان نائٹریٹ سے بنایا ہے جس پر پلاٹینم کی باریک پرت چڑھائی گئی ہے۔ ڈاکٹر ڈیوڈ کوکس کے علاوہ ان کے ساتھی ڈاکٹر کِن مینگارڈ نے بھی اس پر کام کیا ہے اس کارڈ پر برفانی آدمی دکھایا گیا ہے جس کے نیچے ’سیزنز گریٹنگز‘ لکھا گیا ہے جب کارڈ کھولا جاتا ہے تو اس میں بھی مبارک باد کا پیغام تحریر ہے۔

یہ ٹیکنالوجی دوسرے بہت سے کاموں کےلیے استعمال ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر مینگارڈ نے کہا ہے کہ ہم نے ایسے آلات استعمال کیے ہیں جو بہت چھوٹی چیزوں کی لمبائی اور چوڑائی وغیرہ ناپنے کے کام آتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی سے ہم نئی بیٹریاں اور سیمی کنڈکٹر آلات بناسکتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ اس کو دوسرے بھی کاموں میں استعمالل کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل دنیا کے سب سے چھوٹے کرسمس کارڈ کی چوڑائی 200 مائیکرو میٹر اور لمبائی 209 مائیکرو میٹر تھی لیکن یہ کارڈ اس سے بھی 100 گنا چھوٹا ہے۔ یہ کارڈ اتنا چھوٹا ہے کہ اگر آپ کے پاس اوسط جسامت کا ڈاک ٹکٹ ہے تو اس پر ایسے 20 کروڑ کارڈ سما سکتے ہیں۔کارڈ کے باہر سیزنز گریٹنگز کے علاوہ اندر بھی مبارک باد کا پیغام لکھا گیا ہے جسے آئن بیم کی بوچھاڑ سے نقش کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *