الیکشن 2018ء میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار بس یہ شخص ہوں گے،پرویز رشید کا بیان

نواز شریف کے منہ سے جو بات نکل جاتی ہے وہ پتھر پر لکیر ہوتی ہے۔ صحافی کے سوال کا جواب مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے موقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ الیکشن 2018ء میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہی ہونگے نواز شریف کے منہ سے جو بات نکل جاتی ہےوہ پتھر پر لکھیر ہو جاتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جاتی امراء میں نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں

شرکت سے قبل میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماء پارٹی کے صدر سے روزانہ آکر مختلف امور پر ہدایات اورمشورہ لیتے ہیں ہمیں عدلیہ کے کچھ فیصلوں پر تحفظات ہیں تحریک انصاف ٹھیک ہے تو پھرتحریک عدل کیسے غلط ہوسکتی ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اس لئے ٹھیک ہے کہ عمران خان کا نام جڑا ہے جبکہ کیا تحریک عدل اس لیے غلط ہے کہ اس کے ساتھ میاں نوازشریف کا نام ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف کا نام ساتھ لگ جائے تو عوام خوش آمدید کہتے ہیں ہر انتخابی جدوجہد کی نمائندگی وہی کرتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *