اب یہ فون واٹس ایپ کو سپورٹ‌ نہیں کریں گے وہ فون کونسے ہیں جانیے

تفصیلات کے مطابق فیس بک کی ملکیت موبائل میسجنگ ایپلی کیشن کے متعدد فیچرز یکم جنوری سے کئی موبائل فون میں سپورٹ نہیں کریں گے ان موبائل فونز میں بلیک بیری او ایس، بلیک بیری 10، ونڈو فون 8.0 اور پرانے ورژن کے دیگر ماڈلز شامل ہیں۔

واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم پرانے فونز کو اب مزید سپورٹ نہیں کرسکتے، ان پرانے فونز میں واٹس ایپ کے کچھ فیچرز کسی بھی وقت بند ہوسکتے ہیں، ان فونز میں یہ صلاحیت موجود نہیں کہ وہ مستقبل میں اپ گریڈ ہونے والے واٹس ایپ کو چلاسکیں۔

پچھلے دنوں ہی وزارت داخلہ نے سرکاری اداروں میں موبائل پر واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کی اجازت کے بغیرواٹس ایپ پر معلومات کو بیرون ملک سرور پر بھیج دیا جاتا ہے، اس حوالے سے موبائل فون سیکیورٹی کمپنی کی جانب سے متعدد موبائل فون ایپلیکیشنز کے حوالے سے رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں 100 سے زائد اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فون ایپلی کیشنز کو سیکیورٹی رسک قرار دیا گیا ہے جس میں سے واٹس ایپ سرفہرست ہے۔

وزارت داخلہ نے ہدایات جاری کی تھیں کہ کوئی بھی صارف نامعلوم ذرائع سے وصول ہونے والی ای میل اور اٹیچمنٹ نہ کھولیں جب کہ موبائل میں معروف اینٹی وائرس اور فائر وال اپ ڈیٹ رکھے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *