شہبازشریف اورنوازشریف کے گھروں کا گھیراؤ کیا جائے گا،بڑی خبر آ گئی

گنے کے کاشتکاروں کو چار سال سے لوٹاجارہا ہے۔حکمرانوں نے ملکی زراعت کو تباہ وبرباد کرکے رکھ دیا ہے۔پاکستان کے اندر یہ فیصلہ ہونے جارہا ہے کہ اس ملک کی زراعت کے اصل دشمن کون ہیں؟گنے کی قیمت وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اداکرنی ہے۔جماعت اسلامی کسان رہنماؤں کے ہمراہ 7جنوری کو ماڈل ٹاؤن میں شریف فیملی کے قریبی عزیزمیاں اسلم بشیر کے گھرکے باہراحتجاجی دھرنا دے گی.اور اگلے مرحلے میں شہبازشریف اورنوازشریف کے گھروں کابھی گھراؤ کیاجائے گا۔

ر کسان بورڈ کے مرکزی رہنما چوہدری نثار ایڈووکیٹ،امیر ضلع لاہور ذکراللہ مجاہد،انور گوندل،مجید غوری،حاجی رمضان،سردار نورمحمد ڈوگر،راناقمر حسین،سردار محمداشفاق ڈوگر،رائے محمد افضل کھرل،محمد امین ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔اس موقع پر کسانوں نے گنے جلاکر حکومت پنجاب کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔میاں مقصوداحمد نے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ حکمران خود گنے کے مقررکیے ہوئے180روپے فی من سرکاری ریٹ کے مطابق کسانوں کو اداکرنے کوتیار نہیں۔زراعت سے وابستہ 72فیصد افراد ظلم وستم کا شکار ہیں۔پرمٹ سسٹم کو ختم کرنا حکمرانوں کی نااہلی ہے۔ایک مل میں روزانہ کی بنیاد پر30سے50ہزارمن تک کرشنگ کی جاتی ہے اور کسانوں کولاکھوں روپے کا ٹیکہ لگادیاجاتاہے.۔شریف فیملی نے گنے کے کاشتکاروں کو 1ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔آج گنے کے کاشتکاروں کے اندر اضطراب ہے۔چوہدری نثار ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نے کاشتکاروں کی نمائندگی کرکے قومی فریضہ سرانجام دیا ہے۔کسانوں کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے جماعت اسلامی پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ بھی جمع کروا رکھی ہے،ہم اس پر شکر گزار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *