بچوں کوانڈے کھلائیں اورانہیں صحت مند بنائیں

سردیاں آتے ہی دنیا بھر میں انڈوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے مگردیکھا گیا ہے کہ زیادہ تر کم عمر بچے انڈے کھانا پسند نہیں کرتے. ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو یومیہ بنیادوں پر انڈے کھلانے چاہییے.

جبکہ ایک امریکی سائنسدانوںکا کہنا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے دماغی صلاحیت میں آگے ہوں تو انہیں کم ازکم 6 ماہ تک روزانہ ایک انڈا ضرور کھلائیں جو بچے کے دماغ کینشوونما بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں.

ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اگر بچوں کو روزانہ ایک انڈا کھلایا جائے تو اس سے ان کے پستہ قد ہونے کا رحجان کم ہوجاتا ہے۔امریکا میں ہونیو الی ایک تحقیق سے بات پتہ چلی ہے کہ انڈے بچوں کی ذہنی نشو و نما کیلئے بہتر ہیں۔

واشنگٹن یونیورسٹی میں واقع براون اسکول کی ایک ٹیم کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلا کہ کم عمر بچوں کیلئے انڈے فائدہ مند ہوتے ہیں تحقیق کرنے والی ٹیم کی ماہر خاتون لورا لینوٹی کہتی ہیں کہ بچوں کو روزانہ ایک انڈا کھلایا جائے تو اس سے کولائن اور ڈی ایچ اے جیسے اہم غذائی اجزا کی ضرورت پوری ہوجاتی ہے اور یوں ان کے دماغ کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے۔‎

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *