ٹائیگر زندہ ہے کی کامیابی کا راز سامنے آ گیا

سلو میاں کا بالی ووڈ میں ایک الگ ہی مقام ہے اسی وجہ سے اُن کی ہر نئی فلم ایک الگ ریکارڈ ہی قائم کرتی ہے جس کی تازہ مثال فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ کی ہے جس نے صرف 5 دن میں بالی ووڈ کے سلطان کی اپنی ہی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا جبکہ انہوں نے اپنی نئی فلم کی کامیابی کا راز بھی افشاں کردیا۔

تفصیلات کے مطابق علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ نے بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں زبردست کمائی کی اور صرف پانچ دن میں بھارت میں 170 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے سلمان خان کی اپنی ہی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا جن میں دبنگ ، دبنگ ٹو، باڈی گارڈ، جے ہو ،ریڈی اور ٹیوب لائٹ شامل ہیں۔اپنی 52ویں سالگرہ کے موقع پر فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بارے میں کہا کہ اس فلم کی کامیابی کا صرف ایک ہی راز ہے اور وہ ہے کترینہ کیف، جنہوں نے مجھے فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بڑی کامیابی دی۔یاد رہے کہ 22 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ، ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے جس میں بالی ووڈ سلطان اور کترینہ کیف پاکستانی اور بھارت کے خفیہ ایجنٹس کے کردار نبھا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *