معروف اداکارہ نے چپکے سے شادی کر لی

بالی ووڈ میں خاموشی سے شادی کرنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ خاموشی سے شادی کرلی اس کے بعد سب کو اس کے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ گزشتہ روز ہی اداکارہ ایلیانا ڈی کروز کی خفیہ شادی سے متعلق بھی خبریں گردش کر رہی ہیں اور اب فلم ’ہیٹ اسٹوری ٹو‘ کی اداکارہ سروین چاولہ نے بھی خاموشی سے شادی کر لی اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی تصدیق کی۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سروین چاولہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے اکشے ٹھاکر کے ساتھ شادی کی تصدیق کی اور ساتھ ہی یہ لکھا کہ’ غیرمعمولی زندگی کے بالکل درمیان میں محبت نے ہمیں ایک حسین پریوں کی کہانی میں پہنچادیا‘ جب کہ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے شادی شدہ ہونے کی تصدیق کی۔

سروین چاولہ جو کہ مختلف فلموں میں اپنا کردار ادا کر چکی ہیں ان میں پنجابی فلموں کے علاوہ ہیٹ سٹوری ٹو بھی شامل ہیں اب وہ اپنی نئی زندگی کا آغاز کر چکی ہیں. فلم ’ہیٹ اسٹوری ٹو‘ کی اداکارہ سروین چاولہ نے بھی خاموشی سے شادی کر لی اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی تصدیق کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *