پرندوں سے پریشان خاتون نے حیران کن قدم اٹھا لیا وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

دور حاضر میں انسان جانوروں اور پرندوں کی حفاظت کے لیے بھرپور طریقے سے کام کررہے ہیں، کچھ لوگوں کو بچپن سے ہی پرندوں سے لگاؤ ہوتا ہے اور پرندوں کو گھروں میں رکھنا اچھا سمجھتے ہیں.

لیکن اس کے ساتھ ساتھ دنیا میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو پرندوں کے لیے باعث پریشانی ہیں .

ایسی ہی ایک مثال جنیفر گیریٹ کی ہے جو پرندوں سے دشمنی پر اُتر آئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی جنیفر گیریٹ نے اپنی گاڑی کو پرندوں کی بیٹ (فضلے) سے بچانے کے لیے پارکنگ ایریا میں موجود درخت پر کانٹے لگا دیے۔

جنیفر کا کہنا ہے کہ پارکنگ ایریا میں درخت کی وجہ سے اس پر پرندوں کا ہجوم رہتا ہے جو کہ میری گاڑی کو گندا کرنے کا باعث بنتے ہیں. میں نے پرندوں کو بھگانے کے لیے اور بھی بہت طریقے ڈھونڈے لیکن پھر بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا بس ایک یہی حل تھا کہ درخت پر کانٹے لگا دیے جائیں تا کہ نہ پرندے وہاں بیٹھیں گے اور نہ ہی میری گاڑی پر بیٹ کریں گے۔

برسٹل سٹی کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں پرندوں کی حفاظت کے لیے سخت قانون ہیں جب کہ پرندوں کے ساتھ اس طرح کی ناانصافی کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے لیکن یہ درخت جینیفر کی ذاتی ملکیت ہے اس لیے مقامی حکام جنیفر کو اس طرح کا عمل کرنے سے روک نہیں سکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *