پریانکا چوپڑا نے اپنی انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا

ناموربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی اور شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں اور شادی کے بعد بچوں کی کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہیں لیکن اس میں ایک رکاوٹ حائل ہے۔بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ پریانکا چوپڑا کیرئیر کی ابتدا میں کافی سنجیدہ اور اپنے کام سے کام رکھتی تھیں لیکن عروج ملنے کے بعدان کی شخصیت میں کافی تبدیلی آئی ہےاور اب وہ ہر موضوع پر بلا جھجھکے بات کرتی ہیں جب کہ ان کی حس مزاح بھی بہت اچھی ہے اور وہ ہنستے ہنستے ہربات کہہ جاتی ہیں، جس کا عملی مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا جب انہوں نے ایک تقریب کے دوران اپنی شادی اور مستقبل کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

خبر رساں ادارے مطابق پریانکا چوپڑانے حال ہی میں دہلی میں پینگوئین پبلشرز کی طرف سے منعقدہ پینگوئین اینوئل لیکچرمیں شرکت کی جہاں انہوں نے بالی ووڈ میں پسندیدہ اداکاروں کو نوازنے جیسے مسائل، نسل پرستی، دپیکا پڈوکون کی فلم’پدماوتی‘کے تنازعےاور اپنی شادی کے بارے میں بات کی۔ پریانکا چوپڑا مقبول اور کامیاب اداکارہ ہونے کے باوجود ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئےکہا کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں اور شادی کرکےبچوں کی کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہیں۔پریانکا نے مزید کہا کہ ان کا برج کینسر ہے اور ان میں اپنے ستارے کی حامل خواتین کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔ کینسر خواتین کو اپنے گھر سے بہت محبت ہوتی ہے اور انہیں بچے بھی پسند ہوتے ہیں البتہ انہیں بھی گھر اور بچے بے حد پسند ہیں اور وہ شادی صحیح وقت پر ہی کریں گی۔ لیکن شادی کرنے میں ایک رکاوٹ ہے کہ ’میرے لائق کوئی لڑکا بھی تو ملنا چاہئے وہ تھوڑا مشکل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *