وسیم اکرم کی بیٹی کی سالگرہ پران کی اہلیہ نے زندگی میں خوش رہنے کا راز بتا دیا

سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے اپنی بیٹی کی تیسری سالگرہ منائی جب کہ ان کی اہلیہ شنیرہ نے اس موقع پر بیٹی کو زندگی کا اہم سبق بھی دیا۔وسیم اکرم نے ٹوئٹ میں اپنی بیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا میری پیاری عائلہ اور میرے لیے روشنی کی ننھی کرن کو سالگرہ کی مبارکباد، تم نے اپنے والد ، والدہ اور بھائیوں کو بہت خوش کیا، اے اللہ اتنا قیمتی تحفہ ہمیں دینے پر تیرا شکریہ، امید کرتے ہیں کہ وہخوش اور صحتمند رہے، پلے بڑھے اور اپنی زندگی میں مزید لوگوں کو خوشیاں دے۔

اس کے ساتھ ساتھ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرہ اکرم نے بھی بیٹی کو مبارکباد دی اور انھیں زندگی میں خوش رہنے کا راز بھی بتایا، انھوں نے کہا کہ ’’ہماری چھوٹی سی پیاری شہزادی عائلہ کو تیسری سالگرہ مبارک، آپ کا دل ہمیشہ خوشیوں سے بھرپور رہے.

جس طرح آپ نے ہمیں خوشیاں دیں اور ہمیشہ یاد رکھا کہ حقیقی خوشی کا راز دوسروں سے کچھ لینے میں نہیں بلکہ دینے میں چھپا ہے، دوسروں کو خوشی دینے سے آپ کا دل بھی خوشیوں سے معمور کر دیتا ہے۔‘‘

وسیم اکرم نے ٹوئٹ میں اپنی بیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا میری پیاری عائلہ اور میرے لیے روشنی کی ننھی کرن کو سالگرہ کی مبارکباد، تم نے اپنے والد ، والدہ اور بھائیوں کو بہت خوش کیا، اے اللہ اتنا قیمتی تحفہ ہمیں دینے پر تیرا شکریہ، امید کرتے ہیں کہ وہخوش اور صحتمند رہے، پلے بڑھے اور اپنی زندگی میں مزید لوگوں کو خوشیاں دے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *