دونوں ہاتھوں سے بولنگ کروانے والا کرکٹر

سری لنکا کے کرکٹر مینڈو مینڈس دونوں ہاتھوں سے بولنگ کروانے کا فن رکھتے ہیں.

سری لنکا نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا. دونوں ہاتھوں سے بولنگ کرنے والے کامینڈو مینڈس کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ وہ بیٹنگ بھی کرلیتے ہیں۔کامینڈو لیفٹ آرم اسپن کے ساتھ رائٹ آرم آف اسپن بولنگ بھی کرسکتے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں13 جنوری سے شروع ہونے والے جونیئر شوپیس ایونٹ میں آئی لینڈرز گروپ ڈی میں پاکستان، آئرلینڈ اور افغانستان کے ساتھ موجود ہیں۔ وہ اپنی مہم کا آغاز 14 جنوری سے وانگری میں کریں گے، افغانستان سے میچ 17 جبکہ پاکستان سے ان کا مقابلہ 19 جنوری کو شیڈول ہے۔

ٹیم اسکواڈ میں کپتان کامینڈو مینڈس، دھنن جایا لکشن، سنتھوش گوناتھلاکا، ہسیتھا بویاگوڈا، نوانیڈو فرنانڈو، نیپون دھنن جایا، اشین باندرا، کشن سنجولا، نشان مدوشکا، جیہان ڈینیئل، پراوین جیاوکرما، ہیرین بوڈیلا، تھیشارو راشمیکا، کالینا پیریرا، اور نیپون مالنگا شامل ہیں۔

سری لنکا نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا تاہم دونوں ہاتھوں سے بولنگ کرنے والے کامینڈو مینڈس کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ وہ بیٹنگ بھی کرلیتے ہیں۔کامینڈو لیفٹ آرم اسپن کے ساتھ رائٹ آرم آف اسپن بولنگ بھی کرسکتے ہیں۔نیوزی لینڈ میں13 جنوری سے شروع ہونے والے جونیئر شوپیس ایونٹ میں آئی لینڈرز گروپ ڈی میں پاکستان، آئرلینڈ اور افغانستان کے ساتھ موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *