ایسا پھل جس سے اب کینسر کی شناخت ممکن ہو گئی

کینسر کی شناخت کے لیے ایک اور پھل سامنے آ گیا انگریزی میں ہارس چیسٹ نٹ کے نام سے مشہور اس پھل میں ایک کیمیکل ’ایسکیولِن‘ موجود ہوتا ہے ۔اس کیمیکل سے روشن اور چمک دار جیل بنا کر اس سے چھوٹی اور معمولی ترین سرطانی رسولیوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس بنا پر یہ کیمیکل بہت جلد ایم آر آئی، سی ٹی اسکین اور الٹرا ساؤنڈ کا حصہ بن جائے گا۔ ڈاکٹر جین گِرم نے اس پر تحقیق کی وہ کہتے ہیں کہ اس کیمیکل پر مبنی جیل بناکر کینسر تصویر سازی (امیجنگ) میں انقلاب لایا جاسکتا ہے جس سے سرطان کی شناخت میں بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے اس پھل پر تحقیق کی اور بتایا ہے کہ شاہ بلوط کے پھل میں موجود کیمیائی مادہ کم روشنی میں بھی کینسر سے متاثر رسولی یا ٹشو کو ظاہر کرسکتا ہے ۔ اس طرح کینسر کی شناخت ابتدائی مرحلے میں کرکے ہزاروں لاکھوں زندگیاں بچانا ممکن ہوگا۔ڈاکٹر جین کا کہنا ہے کہ پودوں سے حاصل شدہ جیل ماحول دوست، بے ضرر اور کم خرچ ہے ۔ عموماً سرطانی رسولیوں کو نیلی روشنی میں دیکھا جاتا ہے تاہم نیلی روشنی کی بہت بڑی مقدار بکھرتی اور کمزور ہوجاتی ہے۔

شاہ بلوط کے پھلوں میں ہلکا زہریلا پن ہوتا ہے جو جسم کو متاثر کرسکتا ہے لیکن اس میں نئی دریافت ہونے والی خاصیت نے اسے کینسر کی شناخت کےلیے ایک مضبوط امیدوار بنادیا ہے۔ اس درخت کے پتے جلدی امراض، اندرونی جلن، سوجن اور دل کی کئی بیماریوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور اب اس کا پھل کینسر کی شناخت میں بھی مدد کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *