حسن علی نے شکاری کا روپ دھار لیا

قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے سٹار باؤلرحسن علی نے کہا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں اپنی پہلے والی کارکردگی سے کچھ بڑھ کر ینگے ،میری کوشش ہو گی کہ نیوزی لینڈ کے ٹاپ بلے بازوں کو اپنا شکار کروں۔

کیویز کے دیس روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے باؤلرحسن علی نے کہا کہ میں اپنی قوم کی دعاؤں سے موجودہ پوزیشن پر پہنچا ہوں اور اپنی محنت کے بل بوتے پر مزید کامیابیاں حاصل کروں گا ۔

حسن علی کا مزید یہ کہنا تھا کہ میں اپنی پہلے والی کارکردگی سے کچھ بڑھ کر نے کا جذبہ لئے نیوزی لینڈ جارہا ہوں اور میری کوشش ہو گی کہ کیویز کے ٹاپ بلے بازوں کو اپنا شکار کروں۔

سال 2017 میں کھیلے جانے والے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کے حسن علی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انھوں نے 18 مقابلوں میں 45 شکار کیے، حسن علی رواں سال 5ون ڈے میچز میں سب سےزیادہ بار 5وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں، انھوں نے یہ کارنامہ 3مرتبہ سرانجام دیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا باقاعدہ آغاز 6 جنوری کو ویلنگٹن میچ سے ہوگا جبکہ اس سے قبل 3 جنوری کو نیوزی لینڈ الیون اور گرین شرٹس کے درمیان پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *