اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات مہنگا کرنے کی سفارش کردی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ نگراں ادارے نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے، مٹی کے تیل کے دام میں 13 روپے 58 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں 5 روپے 83 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔

خصوصی 95 اور ای پلس 91پٹرول کی قیمت میں 9 فلوس اضافہ ہوا ہے۔اعلامیہ کے مطابق جنوری خصوصی 95 پٹرول 2.12 درہم فی لیٹر میں فروخت ہوگا جبکہ دسمبر میں اس کی قیمت 2.04 درہم تھی، ای پلس 91 کے فی لیٹر کی قیمت 2.05 ہوگی جبکہ یہ دسمبرمیں1.97درہم فی لیٹر تھا، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 13 فلس کا اضافہ ہوا ہے، اب یہ 2.33 درہم فی لیٹر میں ہوگا جبکہ دسمبر میں اس کی قیمت2.2درہم تھی۔

متحدہ عرب امارات میں جنوری کے لئے پٹرول کے نئے نرخنامے کا چارٹ جاری کردیا گیا ہے ، دسمبر کے مقابلے میں پٹرول کی تمام اقسام کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، نئے نرخ نامہ میں ویلیوایڈڈ ٹیکس شامل کیا گیا ہے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق جمعرات کو وزارت توانائی و صنعت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یکم جنوری سے 100پر 98پٹرول کی قیمت میں 9فلوس فی لیٹ اضافہ ہو اہے،اب یہ ویلیو ایڈ ڈٹیکس کے ساتھ 2.24درہم فی لیٹر فروخت ہو گا،دسمبر میں اس کی قیمت 2.15درہم تھی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *