ڈولفن فورس کے خلاف مقدمہ درج

لاہور: ڈولفن فورس کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خواتین کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈولفن فورس کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خواتین کو ہراساں کرنے کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی آفیسر صائمہ اکرام نے درج کرایا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق اڈیالہ روڈ پرشیل پمپ کے پاس مسلح افراد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گاڑی کو زبردستی روکا، جعلی صحافیوں کے ساتھ ڈولفن فورس کے اہلکار بھی شامل تھے، جنہوں نے خواتین ملازمین کو ڈرایا دھمکایا اور گاڑی کے اندر زبردستی گھسنے کی کوشش کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *