نامعلوم افراد کی فائرنگ… پولیس اہلکار جاں بحق

(تحریک میڈیا گروپ) کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا، زخمی اہلکارکو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سیکیورٹی فورسزنےعلاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *