پہلے فلم کا نام “زیرو” نہیں بلکہ “کترینہ میری جان” تھا۔

( تحریک میڈیا گروپ ) ممبئی: بھارتی میڈیا مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ کیف نے شاہ رخ خان کی نئی فلم ’زیرو‘ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پہلے فلم کا نام ’زیرو نہیں بلکہ ’کترینہ میری جان‘ تھا۔
بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے شاہ رخ خان کی نئی فلم ’زیرو‘ سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے اس فلم کا نام ’زیرو‘ نہیں تھا بلکہ ’کترینہ میری جان ‘ تھا کیوں کہ فلم کی پوری کہانی میرے گرد گھوم رہی تھی۔
کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ فلم کی کاسٹ بھی پہلے مختلف تھی اور شاہ رخ خان کا نام فلم میں دور دور تک نہیں تھا لیکن بعد میں سب کچھ تبدیل کردیا گیا پر مجھے بہت خوشی ہے کہ فلم ’زیرو‘ میں انڈسٹری کے بہترین اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *