اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہوگئی۔

(تحریک نیوز ڈیسک) لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے عوامی تحریک کے زیراہتمام اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو مستعفیٰ ہونے کے لیے 7 جنوری کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی ہے۔ حکومتی شخصیات کی جانب سے اپوزیشن کی ڈیڈلائن کا کوئی نوٹس نہ لیا گیا جب کہ ڈیڈلائن ختم ہونے پر کل جماعتی کانفرنس کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے لاہور ماڈل ٹاؤن میں ہوگا۔ اجلاس میں جہانگیرترین، میاں منظور وٹو، شیخ رشید ، لیاقت بلوچ، صاحبزادہ حامدرضا سمیت 18 جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔
اجلاس کی قیادت ڈاکٹر طاہر القادری کریں گے- یہ اجلاس منہاج القرآن کے مرکزی سکڑیریٹ میں منعقد ہوگا- جس میں 18 جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *