وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف وزیراعظم سے ناراض

(تحریک میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ناراض ہوگئے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں شگفتہ جمانی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حج پالیسی پر ایک کابینہ کی کمیٹی بنائی ہے، جب حج پالیسی ہمیں بنانی ہے تو کابینہ کی کمیٹی کی کیا ضرورت ہے، وزیراعظم سے بات کرنے سے پہلے کمیٹی کو کچھ نہیں بتاؤں گا اور کابینہ کے اجلاس میں تمام بات رکھوں گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *