مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے پاکستانی قومی ترانے کے احترام پر 4 کشمیری کرکٹرز کو گرفتار کرلیا

(تحریک میڈیا ڈیسک)قابض بھارتی فوج اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے روایتی ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے محبت کے جرم میں 4 کرکٹرز کو گرفتار کرکے ان پر غداری کے مقدمات درج کرلئے۔
بانڈی پورہ پولیس کے سربراہ نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اورمنتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ چار کرکٹرز کو گرفتارکرکے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں کہ کشمیریوں کے خلاف پاکستان کی حمایت کے جرم میں گرفتار اور غداری کے مقدمات درج کئے گئے ہیں، اس سے قبل بھی کشمیر میں پاکستان کے حق میں نعرے، پاکستان کے جھنڈے اور کرکٹ کا یونیفارم پہننے کے جرم میں متعدد افراد کو گرفتار کرکے غداری کے مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *