سلمان خان کورانی مکھرجی نے مشورہ دیا

(تحریک میڈیا ڈیسک)رانی مکھرجی نے دبنگ خان کو ایسا مشورہ دیا ہے جسے سن کر سب ہی حیران ہوگئے۔
رانی مکھرجی ان دنوں اپنی فلم ’ہچکی‘کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں وہ اپنی فلم کی پروموشن کے لیے بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو ’بگ باس سیزن11‘ میں گئیں جہاں انہوں نے شو کے میزبان سلمان خان سے کافی دلچسپ باتیں کیں۔
رانی مکھرجی نے پروگرام کے دوران کہا کہ سلمان خان بچوں سے بہت محبت کرتے ہیں، وہ میری بیٹی آدیرا کو بھی بہت چاہتے ہیں۔ اس لئے سلمان خان کو چاہئیے کہ بھلے ہی وہ شادی نہ کریں لیکن باپ ضرور بنیں۔
واضح رہے کہ شادی کے بغیر باپ بننے کا رواج بالی ووڈ میں نیا نہیں، اس سے قبل کرن جوہر اور تشار کپور بھی شادی کے بغیر ہی سروگیسی کے ذریعے باپ بن چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *