روبوٹس انسانوں کی مدد کے لیے بنائے گئے

(تحریک‌ میڈیا ڈیسک)معروف ٹیکنالوجی فرم ایل جی اگلے ہفتے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس شو میں اپنے تین مددگار روبوٹس پیش کررہی ہے جو انسانوں کی مدد کے لیے بنائے گئے ہیں۔
انہیں ایئرپورٹ، ہوٹلوں اور شاپنگ مال میں عوامی رہنمائی اور مدد کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔ ان روبوٹ کو ’کلو ای‘ (سی ایل او آئی) روبوٹ کا نام دیا گیا ہے .
گائیڈ روبوٹ ایئر پورٹ پر پریشان حال مسافروں کو راستہ دکھانے اور ان کی مدد کرنے کے لیے استعمال ہوں گے، دوسرا صفائی کرنے والا روبوٹ بھیڑ سے پہلو بچاتا ہوا فرش صاف کرے گا جس کے لیے اس میں ویکیوم کلینر نصب کیا گیا ہے۔ اسی طرح تیسرا لان موونگ روبوٹ ہے جو گھر میں گھوم کر مختلف امور انجام دے گا اور لوگ اسے اسمارٹ فون سے کنٹرول کرسکیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *