آ مریکہ میں طوفانی بارشوں کے بعد مٹی اور کیچڑ کے تودوے گر گئے

( تحریک نیوز ڈیسک ) یلیفورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بارشوں کے بعد مٹی اور کیچڑ کے تودوں سے پیش آنے والے حادثات میں کم از کم 13 افراد ہلاک جب کہ سیکڑوں لاپتہ اور زخمی ہوگئے ہیں۔
دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح امریکا بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر ہے، جس کی ایک مثال ریاست کیلی فورنیا میں خشک سالی اور شدید گرمی کے باعث جنگل میں لگنے والی امریکی تاریخ کی خوفناک ترین آگ اور اس کے کچھ ہی دنوں بعد شدید بارشیں ہیں۔
کیلی فورنیا کا علاقہ سانتا باربرا شدید گرمی کے بعد ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ جہاں اب تک 13 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ اس کے علاوہ کم از کم 20 افراد زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
سیلاب اور کیچڑ کے سبب ساحلی ریل لائن تقریبا 50 کلومیٹر تک بند ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کے ساتھ مٹی کے تودے اسی علاقے میں آئے ہیں جہاں گزشتہ ماہ جنگل کی آگ سے تباہی ہوئی تھی۔
سانتا باربرا کاؤنٹی کی ترجمان امبر اینڈرسن کا کہنا ہے کہ درجنوں لوگ سمندر اور جنگل کے درمیان محصور ہوکر رہ گئے ہیں، جن کی تلاش کے لیے سراغ رساں کتوں، ہیلی کاپٹرز اور دیگر ذرائع استعمال کئے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *