شام میں روس کے دو فوجی اڈوں پر 13 ڈرون حملے کئے گئے

(تحریک نیوز ڈیسک)ماسکو: روسی حکومت نے بتایا ہے کہ شام میں روس کے دو فوجی اڈوں پر 13 ڈرون حملے کئے گئے ہیں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ مغربی شام میں حمیمیم کے فوجی اڈے پر شدت پسندوں نے 10 ڈرون طیاروں سے حملہ کیا جبکہ 3 ڈرون طیاروں نے طرطوس کے فوجی اڈے پر حملے کئے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
روسی حکام کہ مطابق بعض ڈرونز پر ان کے ریڈیو سگنلز کےذریعے قابو پالیا گیا جبکہ دیگر ڈرونز کو طیارہ شکن میزائلوں سے تباہ کردیا گیا۔
اس سے قبل 31 دسمبر کو شام میں حمیمیم فوجی اڈے پر حملے کی خبر سامنے آئی تھی جس میں ہوائی اڈے پر کھڑے سات جنگی جہاز تباہ ہوگئے تھے۔ تاہم روسی وزارت دفاع نے اپنے فوجی اڈے پر سات جنگی طیاروں کی تباہی کی تردید کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *