زینب کے قتل کے با عث صوبے بھر میں وکلا برادری کی ہڑتال

( تحریک نیوز ڈیسک ) قصور: ننھی زینب کے قتل کے خلاف شہر میں دوسرے دن بھی حالات کشیدہ ہیں اور نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے۔
قصورکے تھانہ صدرکی حدود سے 8 سالہ زینب کے ساتھ زیادتی اورقتل کے بعد صورت حال دوسرے دن بھی خراب ہے، زینب کے گھر والوں کے پاس تعزیت کے لیے آنے والوں کا تانتا بندھا ہے۔
آج یعنی جمعرات کی صبح وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف خود قصور پہنچے اور انہوں نے ننھی زینب کے گھر والوں کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کی لیکن عوام کے جذبات ٹھنڈے ہونے کا نام نہیں لے رہے ۔ شہر میں مکمل ہڑتال ہے، مشتعل مظاہرین نے سول اسپتال کے سامنے اسٹیل باغ چوک کو چاروں اطراف سے بند کردیا ہے۔ احتجاج کی وجہ سے قصور کا دیگر شہروں سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ واقعے کے خلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر صوبے بھر میں وکلا برادری ہڑتال بھی کررہی ہے۔
ننھی زینب کے گھر والوں نے انصاف نہ ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے- قصور کا علاقعہ بری طرح سے بند کر دیا گیا ہے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *