سلمان خان پرشوٹنگ کے دوران نامعلوم مسلح افراد کا حملہ

( تحریک نیوز ڈیسک) ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان پر فلم ’ریس3‘ کی شوٹنگ کے دوران مسلح افراد نے حملہ کردیا تاہم پولیس کی مداخلت کے بعد سلمان خان کو بحفاظت گھر پہنچادیا گیا۔
بالی ووڈ کےدبنگ اداکار سلمان خان ان دنوں ممبئی کے مشہور فلم سٹی اسٹوڈیو میں فلم ’ریس3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ سلمان منگل کے روز معمول کے مطابق شوٹنگ کررہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد ان پر حملہ کرنے کی غرض سے اسٹوڈیو میں گھس آئے تاہم پولیس کی بروقت مداخلت پر سلمان خان کو سخت سیکیورٹی میں بحفاظت گھر پہنچادیا گیا۔
پولیس نے فلم کے سیٹ پر پہنچتے ہی سلمان خان اور فلم کے پروڈیوسر رمیش تورانی سے فوراً شوٹنگ بند کرنے کے لیے کہا اور سلمان کو جلد سے جلد گھر پہنچایا۔ سلمان خان 6 کمانڈوز کے ساتھ سخت سیکیورٹی میں اپنے گھر کے لیے روانہ ہوگئے۔

سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشونی کی جانب سے گزشتہ جمعرات کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ سلمان خان کے خلاف کالے ہرن کا کیس بھارتی ریاست جودھپور کی عدالت میں ہےجس کی سماعت کے لیے جمعرات کو سلمان خان جودھپور گئے تھے جہاں انہیں بشونی کی جانب سےقتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ سلمان خان کو دھمکی دینے والے گینگسٹر لارنس کا شمار راجستھان کے بڑے جرائم پیشہ افراد میں ہوتا ہے جس پر قتل اور دیگر جرائم کے 20 سے زائد کیسز ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *