جب مذاکرات ہو رہے ہوں تو فوجی کارروائی نہیں ہونی چاہیئے-

( تحریک نیوز ڈیسک ) واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مناسب وقت اور بہترحالات میں شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا اور شمالی کوریا کے مابین جاری کشیدہ صورتحال بہتری کی جانب دکھائی دے رہے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وہ اپنے سخت حریف شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کو تیار ہوگئے ہیں اور کہا ہے کہ ہم مناسب وقت اور بہترین حالات کے انتظار میں ہیں اور معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریائی صدر مون جائی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہم شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں اور اس کے لئے مناسب وقت کا انتظار ہے۔
جب مذاکرات ہو رہے ہوں تو فوجی کارروائی نہیں ہونی چاہیئے- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *