ملنے والے سراغ کی بنیاد پر کہہ سکتے ہیں کہ ہم ملزم کے قریب پہنچ گئے- ترجمان پنجاب حکومت

( تحریک نیوز ڈیسک) قصور: پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ زینب کیس کی تحقیقات کے دوران ملنے والے سراغ کی بنیاد پر کہہ سکتے ہیں کہ ہم ملزم کے قریب پہنچ گئے ہیں اور وہ جلد کیفر کردار تک پہنچے گا۔
قصور میں صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرس کے دوران پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ایک ہی علاقے میں اس طرح کے واقعات ہونا افسوسناک ہے، ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ عوام میں غم و غصہ تھا ان کے دکھ کا مداوا ہونا چاہیے تھا، پولیس اہلکاروں کو مظاہرین پر فائرنگ نہیں کرنی چاہیے تھی۔ پولیس کی جانب سے فائرنگ پر وزیراعلیٰ پنجاب نےفوری ایکشن لیا۔ واقعے میں ملوث شخص کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں، ملنے والے سراغ کی بنیاد پر کہہ سکتے ہیں ہم ملزم کے قریب پہنچ گئے ہیں، وہ جلد کیفر کردار تک پہنچے گا، 24 گھنٹے میں ہونے والی تحقیقات سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے۔پولیس اہلکاروں کو مظاہرین پر فائرنگ نہیں کرنی چاہیے تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *