ہنگامہ آرائی اب تھم گئی اور حالات معمول پر آنے لگے۔

( تحریک نیوز ڈیسک) قصور: ننھی زینب کے سفاکانہ قتل کے بعد 2 روزسے جاری ہنگامہ آرائی اب تھم گئی اور حالات معمول پر آنے لگے۔
قصور میں کم سن زینب سے زیادتی و قتل کے خلاف دو روز سے جاری شٹر ڈاؤن ہڑتال اور جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ اب تھم گیا ہے اور حالات معمول پر آنے لگے ہیں۔ شہر میں ٹرانسپورٹ کا پہیہ بھی چل پڑا تاہم ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے بڑی مارکیٹیں اوردکانیں بند ہیں۔
ایک موقع پر شہری احتجاج کےلیے ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہر جمع ہونا شروع ہوئے لیکن رینجرز اور خصوصی پولیس اینٹی رائٹس فورس کی بھاری نفری اسپتال پہنچ گئی اور شہریوں کو منتشر کردیا۔
شہربھرمیں میونسپل عملے کی طرف سے صفائی کا عمل شروع کردیا گیا لیکن مشتعل مظاہرین کی جانب سے جلائی گئی گاڑیوں کے تباہ شدہ ڈھانچے اب بھی سڑکوں پر موجود ہیں ۔ قصور میں رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے اور تمام علاقوں میں فلیگ مارچ بھی متوقع ہے۔
زینب قتل کیس میں تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *