میرے کیس اور دوسروں کے کیسز میں فرق صرف لاڈلے کا ہے، نواز شریف

(تحریک نیوز ڈیسک) اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف ایک ریفرنس کے بعد دوسرا ریفرنس دائر کردیا جاتا ہے لیکن کسی میں جرات نہیں کہ وہ ڈکٹیٹر کو وطن واپس لے آئے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ جب میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا تو معاملے کو ختم کردینا چاہئے تھا لیکن جب معاملہ ختم ہونے کی طرف جاتا ہے تو اسے جان بوجھ کر لٹکا دیا جاتا ہے، آئے روز میرے اور شہباز شریف کے خلاف ریفرنسز دائر کئے جارہے ہیں، نیب والے قومی خزانے کے خرچ پر بیرون ملک جاتے ہیں اور سیر سپاٹے کرکے واپس آجاتے ہیں، جو ضمنی ریفرنس لائے جارہے ہیں ان کا کیا مقصد ہے، اب مزید کیا کرنا چاہتے ہیں ججز کو کیس اختتام کو پہنچانا چاہئے لیکن اب جج بھی خفت سے بچنا چاہتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ججز احتساب عدالت کے سپروائزر بن کر بیٹھ گئے ہیں، ہدایت بھی دی جارہی ہے اس کو بھی لے آؤ اس کو بھی لے آؤ، کسی میں جرات نہیں کہ ڈکٹیٹر کو پاکستان واپس بلالے، ویسے تو عدالتوں میں کئی کئی سال تک فیصلے نہیں آتے اور میرا فیصلہ 6 ماہ میں کرنے کا کہا گیا، غریبوں کو چاہئے کہ وہ اپنے کیس میں نوازشریف لکھ دیا کریں فیصلے جلد آئیں گے کیوں کہ ججز کو مجھ سے خاص محبت ہے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *