تمام ریاستوں کو اس حکم کی تعمیل کرنا ہوگی، بھارت عدالتی حکم

(تحریک نیوز دیسک) ممبئی: سپریم کورٹ نے بھارتی ریاستوں مدھیہ پردیش اور راجستھان کی حکومتوں کی جانب سے فلم ’’پدماوت‘‘ پر پابندی عائد کی جانے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ فلم پر کوئی پابندی نہیں لگے گی۔

بالی ووڈ کی تاریخ کی متنازعہ ترین فلم ’’پدماوت‘‘ تمام تر رکاوٹوں اور دھمکیوں کے بعد اگلے دوروز میں بھارت سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی تاہم گزشتہ روز بھارتی ریاستوں مدھیہ پردیش اور راجستھان کی حکومتوں نے سپریم کورٹ میں فلم کی 25 جنوری کو ریلیز رکوانے کے لیے درخواست دائر کی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے آج سپریم کورٹ نےحکم جاری کیا ہے کہ’’پدماوت‘‘ اپنے مقررہ وقت پر ہی ریلیز ہوگی اور تمام ریاستوں کو اس حکم کی تعمیل کرنی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *